ستارہ بیگ کے سوشل میڈیا پر فالوورز ساڑھے 6 لاکھ

09:17 PM, 3 Jan, 2018

لاہور : سٹیج اداکارہ ستارہ بیگ کے سوشل میڈیا پر فالوورز   کی تعداد ساڑھے 6  لاکھ ہو گئی۔

ایک ملاقات میں ستارہ بیگ نے بتایا   کہ سوشل میڈیا پر  اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطہ میں رہنا مجھے اچھا لگتا ہے اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ دنیا بھر میں لوگ مجھے فالو کرتے ہیں۔ ابھی میری توجہ صرف سٹیج ڈراموں کی طرف ہے اور آئندہ ہفتے سے میں محفل تھیٹر کے ڈرامہ میں پرفارم کرونگی۔ مجھے خوشی ہے کہ سٹیج پر مجھے لوگوں نے اس قدر  پذیرائی بخشی ہے اور وہ میری پرفارمنس کو  پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ستارہ بیگ سٹیج  کی معروف اداکارہ قسمت بیگ مرحومہ کی بہن ہیں۔

مزیدخبریں