ریاست کو بچانے کیلئے مشرف کو کٹہرے میں لانا ہو گا : کیپٹن (ر) صفدر

09:04 PM, 3 Jan, 2018


اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ریاست اور آئین کوبچانے کیلئے سابق صدر کو کٹہرے میں لانا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ پیشیوں والوں کی بھی پیشیاں ہوں گی۔


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہماری پیشیاں ختم ہو گئی ہیں اب پیشیوں والوں کی لگیں گی۔ انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت میں پیش ہو گا، ہم نے ریاست اور آئین کو بچانے کیلئے مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لانا ہے۔

مزیدخبریں