سفری دستاویزات میں تبدیلی، شاہ رخ کو بھائی سمیت عدالت میں طلب کر لیا گیا

سفری دستاویزات میں تبدیلی، شاہ رخ کو بھائی سمیت عدالت میں طلب کر لیا گیا

کراچی: ملیرکورٹ نے سفری دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور بھائی نواب جتوئی کو  طلب کر  لیا۔

ملیر کورٹ میں سفری دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں کیس میں نامزد شاہ رخ جتوئی اور نواب علی جتوئی پیش نہیں ہو سکے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل نے پیش ہو کر بتایا کہ شاہ رخ اور نواب جتوئی عزیز   کی میت میں آبائی گاؤں گئے ہیں۔  اس لیے آج وہ  پیش نہیں ہو سکے۔  آئندہ سماعت پر دونوں پیش ہوں گے ۔ لہذا آج ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سفری دستاویزات کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔ ملزمان پر سفری دستاویزات میں ہیر پیر کرکے دبئی فرار ہونے کا الزام ہے۔