سعودی عرب میں مصری ڈرائیور داعش کا پرچارک نکلا

08:04 PM, 3 Jan, 2018


ریاض: سعودی عرب میں مصری ڈرائیور داعش کا پرچارک نکلا۔


تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مصری ڈرائیور پر طالبات میںداعشی افکار پھیلانے کی فرد جرم عائد کردی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے فوجداری کی خصوصی عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مصری ڈرائیور طالبات اور معلمات میں منحرف افکار پھیلا رہا تھا۔ طالبات کے والدین نے اس پر بھروسہ کیا تھا۔ اس نے داعشی افکار کی ترویج کرکے امانت میں خیانت کی۔

مزیدخبریں