ہسپتالوں میں مضر صحت فضلات کے کاروبار کیخلاف کریک ڈائون

07:35 PM, 3 Jan, 2018


لاہور:ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحول آصف اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کی ہمراہی میں اپنے چیکنگ سٹاف کے ساتھ ہسپتالوں کے مضر صحت فضلات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا عمل جاری رکھا ہوا ہے


انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاسپٹل ویسٹ رولز پر عملدرآمد کروانے میں شبانہ روز مصروف عمل ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو سختی سے ان خطرناک فضلات کی چوری اور نقل وحمل کی مانیٹرنگ اور پابندی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں ہماری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اچانک صوبہ کے سرکاری و غیر سرکاری اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں کے چھاپے مار رہی ہیں ۔


قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاری ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھی فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ ،میو ہسپتال ،شالیمار اور دیگر کو چیک کیاگیا ۔

مزیدخبریں