پاکستان بدستور دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہا ہے، ایچ آر مک ماسٹر کا الزام

06:51 PM, 3 Jan, 2018

نیویارک: امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ایچ آر مک ماسٹر نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بدستور دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہا ہے اور اس نے اپنی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان بعض دہشت گرد گروہوں کو  اپنی خارجہ پالیسی کے ایک جزو کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پاکستان سے کیے جانے والے مطالبات محض الزامات کا تبادلہ نہیں بلکہ اس کا مقصد پاکستان پر یہ واضح کرنا ہے کہ اب دونوں ملکوں کے تعلقات مزید تضادات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سامنے آنے والی پیش رفت کے حوالے سے خارجہ پالیسی تبدیلی کی ہے، صدر ٹرمپ ایران میں انسانی حقوق کے احترام اور دہشتگردوں کی پشت پناہی روکنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں