شہریوں کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا اداروں کی ذمہ داری ہے : شہباز شریف

شہریوں کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا اداروں کی ذمہ داری ہے : شہباز شریف


لاہور:پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس سے ان کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،اداروں کو چوکس رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی اور اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔


اعلیٰ سطح کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمی انفلوئنزا سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس مرض سے بچاو کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔اجلاس میں ملتان میں موسمی انفلوئنزا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی کہ وہ متحرک اور فعال انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں اور موسمی انفلوئنزا سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔


وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مستقبل میں اس مرض کے بروقت روک تھام اور بچاو کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔یہ کمیٹی اس حوالے سے میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی مرتب کرے گی ۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈویژینز کے متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔