نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 119 رنز سے شکست دیدی ۔ تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت کر کیویز نے سال 2018 کا فاتحانہ آغاز بھی کر لیا ۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور منرو کی شاندار سنچری کی بدولت 243 رنز کا پہاڑ ٹوٹل جمع کر لیا .کولن منرو نے 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیابی کے بعد واپسی کرنیوالے مارٹن گپٹل بھی 63 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔
ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی 16 اعشاریہ تین اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ٹِم ساؤتھی نے تین ، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودی نے 2،2 وکٹیں لیں۔