میوزک کی آواز کم کرنے کا کہنے پر مسلم نوجوان کو قتل کر دیا گیا

02:59 PM, 3 Jan, 2018

ممبئی : بھارت میں مسلم دشمنی آخری حدوں کو چھونے لگی۔بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات  نہ صرف تنگ ہونے لگا بلکہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں بھی دن بہ دن  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھا رت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں سال نو پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنا مسلم نوجوان کا جرم بن گیا۔ 

وسیم انصاری اوراس کے دوستوں نے نئے سال کا جشن منانے والے ایک گروہ کو میوزک کی آواز کم کرنے کا کہا  جس پر انتہا پسندوں نے وسیم انصاری کے گھر پرحملہ کر دیا اور مسلم نوجوان کو بے رحمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

مسلمان لڑکے کوبہیمانہ تشدد کرکے قتل کر نے کے خلاف  علاقے میں مظاہرے شروع ہو گئے۔




مزیدخبریں