کرسٹیانو رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد فلموں میں اداکاری کریں گے

کرسٹیانو رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد فلموں میں اداکاری کریں گے

لزبن:سپر اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ کیریئر کے اختتام پر فلم اسٹار بننے کا خواب پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنا ان کا بہت پراناخواب ہے۔ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے پرتگالی کھلاڑی رونالڈو نے گزشتہ ماہ کلب ورلڈ کپ میں اپنی جیت برقرار رکھتے ہوئے پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ 32 سالہ رونالڈو کا ریئل میڈرڈ کے ساتھ مزید3 سال کا معاہدہ باقی ہے۔سال نو کے موقع پررونالڈو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میرا فٹبال کیرئیر ایک دن ختم ہو جائے گا اور جب میں ریٹائر ہونگا تو یقیناً اچھی زندگی گزاروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت سے ایسے کام کرنا چاہتا ہوں جو فٹبال کی وجہ سے اب تک ممکن نہیں ہو سکے، مثال کے طور پر فلموں میں کام کرنا میری تمنا ہے اور اس کےلئے کافی عرصے سے منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔