عجمان : عجمان کے میونسیپلیٹی حکام کے مطابق اب شہریوں کو گھروں کے باہر گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کے لیے ادا کی جانے والی فیس عمارت کی لیزنگ کے وقت ادا کرنا ہوگی ،
حکام کا کہناتھا کہ اس بار صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیاہے جس کے ذمہ علاقے (گلیوں ، سڑکوں ، پارکوں ) کی صفائی کا ذمہ ہے ۔اور ابھی تک نجی کمپنی کی طرف سے بہترین خدمات انجام دی جارہی ہیں ،اسلیے ہمارا مقصد ہے کہ امارات کو صاف ستھرا رکھ سکیں ،
حکام کا مزید کہناتھا کہ 2021 تک عجمان میں صاف ہوااور شفاف ماحول بنانے کے لیے کافی محنت کی جارہی ہے ۔اور امید کی جارہی ہے کہ ہم اپنا مقصد پورا کر لیں گے ۔اکھٹی فیس لینے کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ اس کا عمارت کے مالک پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ یہ اتنی ہی فیس ہو گی جو ہم پہلے ہی وصول کر رہے ہیں ۔