بغیر اجازت نجی کاروبار کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی ذرائع

01:08 PM, 3 Jan, 2018

ریاض :سعودی عر ب میں غیر قانونی کاموں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف مہم زور شور سے جاری ہے ۔ غیر قانونی کاموں میں نجی طور پر ملازمت یا کفالت کا ویزا ہونے کے باوجود کاروبار کرنے والے ( سبزی ، ریڑھی بان ،موبائل فون سیمیں ) فروخت کرنے والے شامل ہیں ، ان کاموں کے لیے سعودی وزارت تجارت کی باقاعدہ اجازت ضروری ہے تاہم ہزاروں غیر ملکی غیر قانونی طورپر کاروبار کرتے ہیں ۔

اب سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی نجی کاروبار کرتے ہوئے پائے جائیں گے ان کو جرمانے، قید اور بیدخلی کی سزا دی جائیگی۔ 50ہزارریال جرمانہ ہوگا۔ قید6 ماہ تک کی ہوگی ۔آخر میں ملک سے بیدخل کردیا جائیگا۔جوازات نے یہ انتباہ ”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن “ مہم کے ضمن میں جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں