لاہور:عمرہ کاروبار کا مندہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ائر لائنز ایجنسیوں کی طرف سے جاری کیے جانے والے سرکولر کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے 4ہزار، جبکہ پی آئی اے نے3ہزار روپے تک عمرہ کرایہ فوری کم کر دیا ، اور 21 جنوری سے مزید دو ہزارکرایہ کم ہونے کے امکانات ہیں۔
سر کولر جاری ہونے کے بعد سعودی ائیر لائنز کا عمرہ کرایہ 60ہزار جبکہ پی آئی اے کا عمرہ کرایہ 57ہزار روپے ہو گیا ہے۔ 21 جنوری 2018ء سے سعودی ائیر لائنز کا کرایہ مزید دو ہزار کم ہو کر 58ہزار ہو جائے گا۔