امریکا اور اسرائیل فیس بک اکاونٹ بلاک کرواتے ہیں، سابق سی آئی اے اہلکار

11:26 AM, 3 Jan, 2018

نیو یارک: سابق سی آئی اے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر فیس بک کےاکاونٹ بلاک کر دیئے جاتے ہیں۔سابق سی آئی اے اہلکار نے انکشاف کیا کہ سیلی کان ویلی کی دیگر فرمز بھی امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر عمل کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹس کے قوانین کی پاسداری کرنیوالے ناپسندیدہ افراد کے اکاونٹ بھی بلاک کیے جاتے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق چیچنیا کے سربراہ اور کئی فلسطینیوں کے فیس بک اکاونٹ بلاک کیے گئے جبکہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں ہونے کے باوجود وینزویلا کے صدر کا اکاونٹ برقرار ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں