میرے خلاف بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف

10:56 AM, 3 Jan, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا میرا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں کیونکہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات قیام پاکستان کے وقت سے ہیں۔ سعودی عرب جانے پر قیاس آرائیاں کرنیوالوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا میرے خلاف بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو آج تک نہیں ملی اور مجھے اقامہ پر فارغ کیا گیا. عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کا استعمال کیا اور اپنی آمدنی جو انہوں نے پتہ نہیں کہاں سے حاصل کی تھی کی معافی مانگی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کیا لیکن جج صاحب نے کہا کہ ہم آپ کو معاف کرتے ہیں ۔ سابق وزیراعظم نے کہا عمران خان صاحب آپ اقبال جرم کر بیٹھے ہیں اب ایک تاریخ رقم ہو چکی ہے۔ آپ نے کہا کہ مجھ سے جرم ہو گیا ہے مجھے معاف کر دیں اگر آپ نے کوئی جرم نہیں کیا تو آپ نے معافی کیوں مانگی اور اس پر ہمارا بینچ انہیں صادق اور امین ڈکلیئر کر رہا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں