29سالہ نوجوان نے ایشوریا کا بیٹا ہونے کا دعوی کر دیا

10:54 AM, 3 Jan, 2018

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا کا 29سالہ بیٹا منظر عام پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 29سالہ نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ میں 1988میں لندن میں"آئی وی ایف" کے ذریعے پیدا ہو اتھا اورمعروف اداکارہ ایشوریا کے والدین نے اس کی پرورش کی تھی۔
نوجوان نے کہا کہ 2سال بعد میرے والد مجھے واپس لے گئے تھےلیکن ایشوریا میری ماں ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔
نوجوان نے مزید یہ بھی کہا کہ ایشوریا نے ابھیشیک کے ساتھ اپنی راہیں جدا کر لی ہیں اور وہ اکیلی رہ رہیں ہیں

واضح رہے کہ معروف اداکارہ ایشوریا نے کہا تھا کہ میں آرادھیا سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور میری پہلے ترجیح میری بیٹی ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ کوئی اور اولاد ہونے کی خبر منظر عام پر نہیں آئی لیکن اب اچانک 29سالہ نوجوان نہ صرف منظر عام پر آگیا ہے بلکہ ایشوریا کا بیٹا ہونے کا دعوی بھی کر رہا ہے۔

 29سالہ نوجوان کے پاس کوئی ایسا ثبوت نہیں ہے جس سے اس بات کو ثابت کیا جا سکے کہ وہ ایشوریا کا بیٹے ہے۔ نوجوان نے کہا ہے کہ اس کے رشتہ دارواں نے تمام دستاویزات پھاڑ دئے ہیں ۔

مزیدخبریں