ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہد کپور اکثر ہی اپنی بیوی میراکے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کروں گی جو 5سال کی ہو گی جب میں 18سال کا ہونگا اور یہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سب سے عجیب ترین چیز کی ہے۔
Dude for the love of God run this stuff by your publicist first pic.twitter.com/HYWhAHZVbX
— Bratticus (@bharatunnithan) December 24, 2017
اس سے پہلے بھی ایک انٹر ویو میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں اس کا پہلا شوہراس کا موبائل ہے وہ دن رات اپنے موبائل کے ساتھ چپکی رہتی ہے ۔
اداکار نے اپنے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا کہ میری بیوی میرا میری زندگی میں بہت تبدیلی لائی ہیں پہلے میں جنگلی جانور تھا اور میرا نے مجھے گھریلو جانور بنا دیا ہے۔