واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی حملے کا بٹن ان کی میز پر ہوتا ہے براہ کرم کوئی ان کی غریب اور غذائی قلت کی شکار ریاست کو اطلاع دے دے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور طاقتور ہے اور میرا بٹن کام بھی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر اپنے ٹی وی پیغام میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے دھمکی دی تھی کہ ایٹمی حملے کا بٹن ان کی میز پر ہوتا ہے اور امریکا کبھی بھی پیونگ یانگ کے خلاف جنگ شروع کرنے کے قابل نہیں ہو گا۔
کم جونگ ان کا مزید کہنا تھا یہ محض دھمکی نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے کہ میرے دفتر کی میز پر ایک ایٹمی بٹن موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پورا امریکا ہمارے ہتھیاروں کی رینج میں ہے اور ہماری ساری توجہ بیلسٹک میزائل اور ایٹمی وارہیڈ کو آپریشنل بنانے پر ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں