عہدے سے ہٹایا نہیں گیا خود استعفیٰ دیا ہے : سرفراز بگٹی

09:02 AM, 3 Jan, 2018

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی برطرفی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ منگل کی دوپہر گورنر بلوچستان کو بھیج چکے ہیں۔

اس سے قبل ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سرفراز بگٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ تھا۔

دوسری جانب وزیر ماہی گیری بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی۔

تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کےدستخط ہیں۔

مزیدخبریں