سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر حوثیوں کا مارٹر حملہ،پاکستانی شہر ی جاں بحق

08:41 AM, 3 Jan, 2018

ریاض:سعودی عرب کی یمنی حوثیوں کے خلاف جنگ میں غیر ملکی پر مرنے شروع ہو گئے ہیں۔جس نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر حوثیوں کے مارٹرحملے سے ایک پاکستانی شہر ی شہید ہو گیا ہے ۔

تفصی
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہو گیا ہے ۔سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل یحی القہطنی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسزحوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی اطلاعات ملنے کے فوری طور پر وہاں پہنچے تھے .

جہاں رہائش پذیر پاکستان کا شہری شہید ہوگیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے اس حملے میں تین مکانوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔واضح رہے جنگ زدہ علاقوں میں زیادہ تر پاکستانی شہریوں کی اکثریت ہی رہائش پذیر ہے  جس کی وجہ سے پاکستانی شہریو ں میں اور پاکستان میں موجود ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں