منگیتر کو آبشار کنارے انگوٹھی پہنانے کا خواب چکنا چور

10:55 PM, 3 Jan, 2017

یوں تودنیا بھر میں منچلے اپنے محبوب کو شادی کیلئے رضامند کرنے کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہر طریقہ کامیاب ہوجائے۔امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے راضی کرنے اورمنگنی کی انگوٹھی پہنانے کیلئے آبشار کا رخ کیا۔

نوجوان نے آبشار کنارے کھڑے ہوکر اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے پروپوز کیا تو لڑکی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

لڑکی نے جیسے ہی نوجوان کے ہاتھ سے انگوٹھی لے کر اسے دیکھنا چاہا، انگوٹھی پانی میں گر گئی اور کئی گھنٹے ڈھونڈنے کے باوجود بھی نہ مل سکی

مزیدخبریں