اداکارہ نندیتا داس نےاپنے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

08:03 PM, 3 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بولی وڈ جوڑیوں کےلیے سال 2016 کافی بھاری ثابت ہوا ،گزشتہ سال بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور جوڑیوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی جو ان کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے بھی کسی سانحہ سے کم نہ تھا۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بولی وڈ کی ایک جوڑی میں علیحدگی ہوگئی، معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ نندیتاداس نے اپنے شوہر سوبودھ مسکارا سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہےہم الگ ہوگئے ہیں،ہم دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔

دونوں کا ایک 6 سالہ بیٹا ویہان بھی ہے ،نندیتا کااپنے بیٹے کے بارے میں کہنا ہے کہ ہم دونوں کی پہلی ترجیح ویہان ہے لہٰذا میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے فیصلے کی عزت کی جائے۔خیال رہے کہ نندیتا 2 جنوری 2010 میں سوبودھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

مزیدخبریں