روسی ہیکر امریکی کمپنی کے پیچھے پڑ گئے

07:58 PM, 3 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک: امریکا میں بجلی سپلائی کرنے والی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ہیکروں نے بالواسطہ طور پر کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی الیکٹرک سپلائی کمپنی بریلینگ ٹن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ روسی ہیکروں نے کمپنی کے ایک اہلکار کا کمپیوٹر ہیک کیا اور کمپیوٹر پر صدر باراک اوباما کا نام ’گریزلی اسٹیپ‘ لکھ کر ہیکنگ کی کوشش کی۔

کمپنی کے مطابق متاثرہ کمپیوٹر سسٹم کو فوری طور پر نیٹ ورکنگ سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ ماہرین اس معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

مزیدخبریں