لاہور: ملک بھرکی جننگ فیکٹریوں میں یکم جنوری 2017ءتک 10366703گانٹھ کپاس پہنچی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس سے 11.72فیصد زائد ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس سے 10202247گانٹھ روئی تیار کی گئی جبکہ پریسنگ کا مزید عمل جاری ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے روئی کی خریداری شروع نہیں کی جبکہ برآمدکنندگان نے یکم جنوری 2017ءتک مجموعی طورپر199244گانٹھ روئی کی خریداری کی۔
ٹیکسٹائل سیکٹرنے 8818785گانٹھ روئی خریدی جبکہ مارکیٹ میں 1348674لاکھ گانٹھ روئی ابھی فروخت کےلئے موجود ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں بہت کم ہوچکی ہے۔
گزشتہ سال جننگ فیکٹریوں میں ہرپندرہ روزمیں 244987گانٹھ کپاس پہنچتی تھی جبکہ اب ہر پندرہ روز میں 218762گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آرہی ہے۔