جدہ سے اسلام آباد آنے والی پروازمیں خاتون جاں بحق ہوگئی

06:29 PM, 3 Jan, 2017

اسلام آباد: جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 742 میں خاتون کی موت واقع ہوگئی، خاتون کوجدہ ایئرپورٹ پربھی تکلیف تھی لیکن اس کے باوجود خاتون نے فضائی سفر کو ترجیح دی۔پرواز میں خاتون کی موت کے بعد مسافروں میں خوف پھیل گیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے میت کی پہلے منتقلی کے باعث مسافروں کو جہاز پر ہی روک لیا گیا۔

مزیدخبریں