چین میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث 309 پروازیں منسوخ اور قومی شاہراہیں عارضی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دی گئیں۔ ملک کے شمالی شہر تیان جن میں فضا میں آلودگی کی مقدار 2.5 فیصد رہی جو کہ عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ مقدار سے 6 گنا زیادہ تھی۔اس فضائی آلودگی کے باعث شہر میں 3 دن کے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس آلودگی کی وجہ سے 19 پروازوں کا رخ ہنگامی طور پر دیگر شہروں کی جانب کرنا پڑا۔