تہران: ترکمانستان نے واجبات کی ادائیگی پر اختلافات کی بنا پر ایران کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔ ایرانی وزارت پٹرولیم نے اس واقعے کے بعد عوام سے کہا ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں۔
ترکمانستان نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واجب الادا ر قوم کی ادائیگی فوری طور پر کرے۔ یاد رہے کہ جنوبی ایران تیل کی دولت سے مالا مال ہے مگر اس کے باوجود وہ شمالی علاقوں کی گیس کی ضرورت ترکمانستان سے پوری کرتا ہے۔
2006 ء میں موسم سرما کے عین وسط میں ترکمانستان نے گیس کی ترسیل روک دی تھی جس پر مجبور ایرانی حکومت نے منہ مانگی قیمت پر گیس کا معاہدہ طے کیا تھا۔