پشاور،شوکت خانم کا افتتاح کرنے والے بچے نے کینسر کو شکست دے دی

03:20 PM, 3 Jan, 2017

پشاور: سال 2015میں ایک بچے نے پشاور میں شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں عمران خان صاحب کے ساتھ شرکت کی تھی اور اسی بچے نے فیتہ کاٹ کر شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کیا تھا، اس سات سالہ بچے کا نام فاخر آفریدی تھا اور یہ بچہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھا۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق بچے نے ڈھائی سال کے اندر کینسر کو شکست دے دی اور اس وقت فاخر آفریدی ایک صحت مند زندگی گزار رہا ہے اور سکول بھی جا رہا ہے ۔
فاخرکا تعلق کوہاٹ سے اور اسے کے والد کراچی میںمیڈیسن کمپنی میں کام کرتے ہیں،فاخر کو چار سال کی عمر میںبلڈ کینسر کے مرض کا سامنا
پڑا پھر فاخر کو علاج کے لیے شوکت خانم پشاور میں منتقل کیا گیا۔ یہ یرہرگز ایک آسان مرحلہ نہیں تھا۔
فاخر کے والدین نہایت خوش ہیں اورشوکت ہسپتال اور عمران خان کے شکر گزار ہیں، فاخر کے والد کا کہنا ہے کہ کینسر سے لڑتے دوسرے مریضوں کا ساتھ دوں گا ور ہسپتال کے کے لیے چندہ مہم شروع کروں گا

مزیدخبریں