اسلام آباد:ہر دن ہم اپنے بارے میں نئی چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ اس بات سے تو ہر کوئی واقف ہے کہ ہتھیلیوں پر موجود لکیریں آپ کی شخصیت کے حوالے سے بہت کچھ بیان کرتی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ ہاتھوں کی اشکال اور ہاتھوں کی انگلیاں بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتی ہیں۔آپ لیفٹی ہوں یا رائٹی ہوں، ہتھیلیاں اور انگلیاں آپ کی شخصیت کے ساتھ آپ کی مالی زندگی اور آپ کےمزاج کے حوالے سے بھی بہت کچھ بیان کرتی ہیں۔
مضبوط انگلیاں ہماری انگلیوں میں مضبوط اور کمزور انگلیاں موجود ہوتی ہیں۔ اگر انگلی کو موڑتے ہوئے دوسری انگلی بھی ساتھ موڑ جائے تو وہ کمزور انگلی کہلاتی ہے جبکہ ایک انگلی کے موڑنے پر دوسری نہ موڑے تو وہ مضبوط انگلی کہلاتی ہے۔
٭ جن افراد کا مضبوط انگوٹھا ہوتا ہے وہ اپنے پروفیشن میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے بہت جدوجہد کرتے ہیں۔
٭ مضبوط شہادت کی انگلی آپ دلچسپی، کردار اور تدبیر کے بارے میں بتاتی ہے۔
٭ بیچ کی انگلی کا مضبوط ہونا آپ کی ذمہ دارانہ طبیعت ، پراعتمادی اور سمجھداری کو بیان کرتی ہے۔
٭ رنگ فنگر کی مضبوطی آپ کی فنکارانہ صلاحیتوں اور خود اظہاری کو بیان کرتی ہے۔
٭ چھوٹی انگلی کی مضبوطی آپ کے گفتگو کے آداب کو ظاہر کرتی ہے۔
٭اگر آپ کا انگوٹھا اور بیچ کی انگلی مضبوط ہے تو عین ممکن ہے آپ ہرفن مولا، ذمہ دار اور پروفیشنل انسان ہیں اور آپ اپنا ہر کام بہت خوش اصلوبی سے سرانجام دیتے ہیں۔ فنگر ٹپس کی اشکال
٭ راؤنڈ شیپ کی فنگر ٹپس والے افراد بہت امن پسند ہوتے ہیں اور ان کے سر پر نامنظوری کا خوف ہر وقت سوار رہتا ہے۔
٭ چکور اور فلیٹ فنگر ٹپس والے لوگ کام کی بات کرنا پسند کرتے ہیں غیر ضروری باتوں سے ان لوگوں کو بہت کوفت ہوتی ہے۔
٭ شوول شیپ کی فنگر ٹپس والے افراد حاضر جواب ہوتے ہیں۔
٭ شارپ شیپ والے افراد پریکٹیکل سرگرمیوں کو باطنی سرگرمیوں کے حق میں ختم کردیتے ہیں۔ انگلیوں کے درمیان فاصلہ
٭ اگر آپ کی انگلیوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ موجود ہے تو آپ ایک خود مختار اور نئے تجربات کرنے والے شخص ہیں۔
٭ اگر انگلیوں کے درمیان کم فاصلہ موجود ہے تو آپ خیال کرنے والے، کم گو اور محتاط رہنے والے انسان ہیں۔
٭ رنگ فنگر اور بیچ کی انگلی کا الگ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ دوسروں سے جلدی متاثر نہیں ہوتے اور اگر یہ دونوں انگلیاں ساتھ ہوتی ہیں تو اس کا مطلب آپ سماجی توقعات پر رہنے اور اس کے قوانین پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ اگر رنگ فنگر اور چھوٹی انگلی کے درمیان فاصلہ ہے تو آپ سجیدہ موضوعات پر گفتگو کرنے سے پرہیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے کام اور رشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اگر دونوں انگلیوں کے درمیان مناسب فاصلہ ہے تو آپ ایک خود مختار سوچ کے حامل انسان ہیں۔