لائبریری انچارج نے لائبریری سے ملنے والے 13 لاکھ روپے اصل مالک کو لوٹا دیئے

 لائبریری انچارج نے لائبریری سے ملنے والے 13 لاکھ روپے اصل مالک کو لوٹا دیئے

اسلام آباد : اسلام آبادہائیکورٹ کے لائبریری انچارج نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائبریری سے ملنے والے 13 لاکھ روپے اصل مالک کو لوٹا دیئے ہیں۔ برطانیہ سے آنے والا شخص برطانوی کرنسی اسلام آباد ہائی کورٹ کی لائبریری میں بھول گیا تھا جس میں پاونڈز اور پاکستانی کرنسی شامل تھی۔
لائبریری کے انچارج اسداللہ نے رقم واپس لوٹا دی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیری نے اسد اللہ کو بارایسوسی ایشن کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے۔