ایف پی ایس سی نے  1161امیدواروں کے نام سی ایس ایس امتحان 2017کی حتمی فہرست سے خارج کر دیئے

10:58 AM, 3 Jan, 2017

اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2017کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے 1161امیدواروںکے نام مختلف رولز کی خلاف ورزی کی بناءپر سی ایس ایس امتحان 2017کی حتمی فہرست سے خارج کر دیئے ہیں ۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں سے سی ایس ایس امتحان 2016کے لئے اپلائی کرنے والے 1161امیدراوں کی درخواستیں مستردکر دی گئیں ہیں ۔
درخواستیں مسترد کرنےکی وجوہات میں سی ایس 2017کے رول 7کی شق دو‘جمع شدہ واجبات کی اصل سلیپ( ٹی آر) فراہم نہ کرنے ‘فیس کسی اور مد میں جمع کرانے ‘مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع کرانے ‘ بغیر معاون دستاویزات کے ہارڈ کاپی ارسال کرنے ‘کم فیس جمع کرانے ‘ہارڈ کاپی مقررہ وقت کے بعد ارسال کرنے سمیت دیگر رولز کی خلاف ورزی شامل تھی ۔

مزیدخبریں