ملتان میں شادی ہال انتظامیہ نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا

10:36 AM, 3 Jan, 2017

ملتان میں عید گاہ چوک پر نجی شادی ہال میں باراتیوں کو انتظامیہ کی جانب سے مبینہ یرغمال بنا لیا گیا۔شادی پر آنے والے باراتیوں کو شادی ہال کا تالا لگا کر اندر بند کر دیا گیا 120 باراتی زیادہ آئے جس پر باراتیوں کو روکا گیا۔
تھانہ کوتوالی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی ہال کا دروازہ کھلوایا۔باراتیوں کو شادی ہال انتظامیہ کی جانب سے گالیاں بھی دی گئی، پولیس نے شادی ہال اور دولہے والوں کے درمیان مذاکرات کرائے ۔دولہے والے شادی ہال والوں کو 1 لاکھ 60 ہزار اضافی دیں گے، پولیس ایک لاکھ 60 ہزار کی رقم کا چیک دینے پر باراتیوں کی جان چھوٹ گئی

مزیدخبریں