شادی کے بعد وزن کا بڑھنا ، بنا ڈائٹنگ کے کنٹرول کرنے کے ٹوٹکے جانیئے

 شادی کے بعد وزن کا بڑھنا ، بنا ڈائٹنگ کے کنٹرول کرنے کے ٹوٹکے جانیئے

اسلام آباد: لڑکیاں شادی سے پہلے اپنی صحت اور حسن میں اضافہ کے لئے کیا کچھ نہیں کرتیں لیکن شادی کے بعد ملنے والی خوشیوں اور ذمہ داریوں میں گم ہو جاتی ہے اوراپنی صحت سے زیادہ دوسروں کی خوشی کا خیال رکھنا شروع کر دیتی ہیں جس سے بعض لڑکیاں تھوڑے ہی عرصے میں چڑچڑاہٹ ،سستی ،اعصابی کمزوری ،بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو جاتی ہیں لیکن اگر بچیوں کو چند غذائی عادات کا علم ہو تو وہ اپنی شادی شدہ زندگی صحت اور خوشگوار احسا س کے ساتھ گزار سکتی ہیں ۔شادی کے فوری بعد وزن بڑھنے سے روکنے اور ڈائٹ کنٹرول کرنے کے ٹوٹکے آزمائیں:

۱۔ شادی سے پہلے ہر لڑکی کو اپنے معالج کے مشورے سے ہیموگلوبین چیک کرا لینا چاہئے تاکہ شادی کے بعد اس ہی لحاظ سے اپنی صحت کا خیال رکھ سکے ۔کچھ بچیاں خون اور فولاد کی کمی کا شکار ہوتی ہیں انھیں شادی کے بعدچقندر کی سبزی ، گوشت اور ہرے پتوں کی سبزیاں بکثرت استعمال کرنی چاہئیں ۔
۲۔شادی کے بعد وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے دعوتوں میں کولڈڈرنکس کا استعمال نہ کریں ، تاکہ وزن اور امراض پیدا نہ ہوں ۔ (کولڈڈرنکس میں شامل اجزاء بے اولادی جیسے مسائل جنم دیتے ہیں )۔
۳۔اکثر لڑکیاں شادی کے بعد ماحول اور حالات میں تبدیلی کے باعث بے چینی ،گھبراہٹ اور چڑچڑاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں جس کے لئے اومیگا۳ بہترین علاج ہے جو دل کو تقویت دیتا ہے ۔اومیگا ۳ حاصل کرنے کے لئے ہفتہ میں ایک بار مچھلی ،یا دوچار اخروٹ یا روز السی کے بیج کھانے چاہئیں جس میں موجود فیٹی ایسڈ ایسٹروجن لیول بڑھاتے ہیں
۴۔ شوہر کے پیسوں کو کپڑے یا زیور بنانے اور بازار کا کھانا کھانے پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ لڑکیاں اپنی صحت پر پیسہ خرچ کریں تاکہ بھرپورصحت کے ساتھ اچھی بیوی اور اچھی ماں بن سکیں ۔
۵۔ شادی کے فوری بعد ڈاکٹر کے مشورے کے بناء کسی اینٹی بایوٹک دوا کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
۶۔ گرین ٹی کا استعمال اگر بجٹ سے باہر ہو تو رات میں دارچینی اور لیموں کا قہوہ پینا چاہئے ۔
۷۔ شادی شدہ جوڑوں کو سوتے وقت پانی پینے گریز کرنا چاہئے ۔پانی کی جگہ نیم گرم دودھ کا استعمال کرنا چاہئے ۔
۸۔ شادی کے بعد لڑکیو ں کو خشک میووں میں (اخروٹ ،انجیر یا ناریل ہی کھا لینا چاہئے جو سستا بھی ہوتا ہے اور بچہ دانی کو مضبوط بناتا ہے ۔
۹۔ شادی کے بعد خواتین میں کینسر جیسے مرض پیدا ہونے کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر اور ہلدی کا استعمال بہترین حل ہے ۔شادی کے بعد لڑکیوں کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں چوتھائی چمچ ہلدی ڈال کر پینا چاہئے
۰۱۔نئی شادی شدہ لڑکیوں کے لئے آئس کریم کی بجائے ڈارک چاکلیٹ زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں چاکلیٹ میں (پی ۔ای ۔اے )کیمیکل ہوتا ہے جو غصہ اور ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے اور محبت کے جذبات ابھارتا ہے ۔
۱۱۔بروکلی ایک مہنگی سبزی ہے لیکن شادی کے بعد جنم لینے والے مسائل ( جلدی امراض ،رحم کی کزوری ) کو دور کرتی ہے اسے سوپ میں استعمال کرنا چاہئے ۔
۲۱۔ ہر سبزی اپنے اندر بے شمار رکھتی ہے لیکن شادی کے بعد جو لڑکیاں کمزوری ،تکان اور سستی کا شکا رہوں انھیں شملہ مرچ ،ہرا دھنیا ،چقندر ،مشروم کا استعمال زیادہ کرناچاہئے
۳۱۔ شکر قندی ایک مزیدار اور صحت بخش سبزی ہے ،اسے آپ اسنیکس کے طور پر استعمال کریں ۔کہا جاتا ہے جو خواتین شکر قندی کھاتی ہیں ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکان میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
۴۱۔۔شادی کے بعد لڑ کیوں کو پاپ کارن کھانا چاہئے ۔
۵۱۔ شادی شدہ لڑکیوں کو سونے سے پہلے چائے نہیں پینا چاہئے ۔اس کی جگہ تھوڑی سی کافی لی جا سکتی ہے ۔
۶۱۔ شادی شدہ لڑکیوں کے لئے تازی جلیبی اور دودھ دوا کے طور پر کام کرتی ہے ۔ ہفتہ میں تین دفعہ گرم دودھ جلیبی کھانے سے جنسی مسائل پیدا نہیں ہوتے ۔
۷۱۔ شادی کے بعد لڑکیوں کو نہار منہ لہسن کھانا چاہئے جس سے دوران خون کنٹرول ہوتا ہے اور رات میں ادرک استعمال کرنی چاہئے جس سے ہارمون بیلنس ہوتے ہیں
۸۱۔کچھ لڑکیاں شادی کے چند سالوں میں ہی لاغر ہو جاتی ہیں یا وہ خواتین جو ماں بننے کی خواہش مند ہوں انھیں ( پائن ایپل ،اسٹرابیری ،تربوز ،کیلا اور کینو )کا استعمال کرنا چاہئے
۹۱۔ماں بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو شادی کے فوری بعد سے ہی کدو کے بیج استعمال کرنے چاہئیں ۔
۰۲۔ ناشپاتی کو خواتین کا دوست کہا جاتا ہے ۔اس کے استعمال سے خواتین کا جسم مضبوط ہوتا ہے اور جنسی قوت بحال ہوتی ہے ۔

Image Credits: google