اسلام آباد : شہراقتدارمیں زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ مالک کی بیٹی کو گھر کے چوکیدار نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی کے والدین اور گھر کےدیگر افراد کسی کام سے مری گئے ہوئے تھے۔ گھر کےچوکیدار ملزم شعیب عباسی نے لڑکی کو اکیلے پایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ آئی نائن میں درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نےملزم کوگرفتارکرکےتفتیش مکمل کرلی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ دو روزمیں آجائےگی ۔
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ متاثرہ لڑکی بھی مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرائے گی۔