بھارتی حکمران عوام کے جوتوں کی زد میں آگئے

08:48 AM, 3 Jan, 2017

بھارتی حکمران عوام کے جوتوں کی زد میں آ گئے،بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھو بار داس پر عوامی تقریب میں جوتوں کی بارش کر دی گئی ۔
جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلیٰ پر ایک دو یا تین نہیں کئی جوتے پھینکے گئے مگر خوش قسمتی سے وزیر اعلیٰ کوئی بھی جوتا لگنے سے محفوظ رہے دوسری جانب دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال ڈائس پر کھڑے تقریر کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا ۔
جس پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے حامیوں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب دھنائی کی اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہو ا کہ اروند کیجروال کو جوتے سے نوازا گیا ہو۔

مزیدخبریں