سعودی عرب نے بھارتی پولٹری مصنوعات پر پابندی لگا دی

سعودی عرب نے بھارتی پولٹری مصنوعات پر پابندی لگا دی

جدہ: سعودی عرب نے بھارتی پولٹری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعداقدام کیا گیا۔

سعودی انتظامیہ نے کویت سمیت دیگر مغربی ایشیائی ممالک کی طرح بھارتی پولٹری مصنوعات کی درآمدات پر جز وقتی پابندی عائد کردی ہے،سعودی عرب2015اور2016 میں بھارتی پولٹری مصنوعات کا دوسرا سب سے بڑا خریدار رہا ہے۔

مذکورہ پابندی کا فیصلہ ’’ ایگریکلچر اینڈ پروسسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) کی جانب سے سامنے آیا ہے۔