لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے پویلینز کے ناموں میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے نام رکھ دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو "جناح اینڈ" کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام "اقبال اینڈ" رکھا گیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم کا نام چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل کیا جائے گا، جس کے بعد نئے ناموں کا نفاذ مکمل ہو جائے گا۔