بھارت 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے:ہربھجن سنگھ کی پیشگوئی

09:01 PM, 3 Feb, 2025

بھارت :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان کرکٹرز ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل کو رانجی ٹرافی میں شامل کروانے کے لیے کہا تھا۔ وہ دونوں کھلاڑیوں کی ترقی دیکھ کر خوش ہیں، لیکن حیران ہیں کہ وہ آج بھی ان سے زیادہ مذاق نہیں کرتے اور شاید ڈرتے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے ابھیشیک شرما کی بولنگ صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے کیونکہ اس کی سیم پوزیشن بہت اچھی ہے اور اس میں ایک بہترین بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں بھارت نے ہدف کا دفاع بھی کیا اور تعاقب کرتے ہوئے بھی جیت حاصل کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں ابھیشیک شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 135 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ بھارت نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی۔
 

مزیدخبریں