اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ، ملکی معیشت کے استحکام میں معاون

07:39 PM, 3 Feb, 2025

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اہم دورہ کیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافے اور ملکی معیشت میں ان کے کلیدی کردار پر گفتگو ہوئی۔ او پی ایف حکام نے حکومتی فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی اور اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں کاروباری ماحول کی بہتری اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ہر حال میں ملک کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے اور پاکستان کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

مزیدخبریں