پیکا قانون کے تحت مظفر گڑھ میں مقدمہ درج، سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والا ملزم گرفتار

07:25 PM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

مظفر گڑھ: پاکستان کے پیکا قانون کے تحت مظفر گڑھ میں پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہیں پھیلائیں اور ایک شہری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی پوسٹ شیئر کی۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے اور حکومت اس قانون کے ذریعے اقتدار کو طول دے رہی ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی پیکا ایکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے کالے قوانین کی فہرست میں نیا اضافہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس متنازع قانون کو فوری طور پر واپس لے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جا سکتا ہے اور اس قانون کی منظوری میں صدر آصف زرداری کا بھی ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس کے بعد سینیٹ نے 28 جنوری کو اس بل کو منظور کر لیا۔

مزیدخبریں