نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقی ٹیموں کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقی ٹیموں کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری

لاہور: سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، جو شائقین کے لیے 350 روپے کی کم ترین قیمت پر بھی دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹیں کراچی اور لاہور میں 8 نجی کوریئر مراکز پر شام 4 بجے سے دستیاب ہوں گی، جبکہ ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔ سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔


وفاقی وزارت داخلہ نے سیریز کے لیے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ 5 سے 10 فروری کے دوران پنجاب میں آرمی اور رینجرز کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی۔


نیوزی لینڈ کی ٹیم پیر اور منگل کی شب پاکستان پہنچے گی، جبکہ 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔