بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

07:11 PM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جج ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے کا فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا، اور رجسٹرار نے اس کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں