لاہور: موٹر سائیکل پر دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی جبکہ کار میں ڈائیور کے ساتھ بیٹھنے والے کو بھی سیٹ بیلٹ پہننا ضروری قرار دے دیا گیا، آج سے سختی سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔
سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے 8 گھنٹوں کی شفٹ میں 2,500 افراد کے خلاف کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ کسی بھی ٹریفک آفیسر کو بغیر ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کے پایا گیا تو اسے موقع پر معطل کر دیا جائے گا۔