ملک میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

05:53 PM, 3 Feb, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 171 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 روپے کمی سے 3,265 روپے اور 10 گرام چاندی 4 روپے کمی کے بعد 2,799 روپے ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر مہنگا ہو کر 2,799 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی عالمی قیمت میں مزید اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں