سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر، رہائش مختص کرنے کے نئے قواعد تیار

05:49 PM, 3 Feb, 2025

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کے مختص قواعد میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس حوالے سے "سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد 2025" کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس آئندہ ہفتے تک ان مجوزہ قواعد کی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم کو بھیجے گی۔

نئے قواعد میں سرکاری رہائش کی درجہ بندی میں ترامیم، اور رول 12 میں تبدیلیاں شامل ہیں، جس کے تحت کسی سرکاری ملازم کو الاٹ شدہ رہائش نئی تعیناتی کے بعد بھی تین سال تک برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ یہ قانون اسلام آباد میں ایک سیکٹر سے دوسرے سیکٹر میں منتقلی پر بھی لاگو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رول 12 میں ترامیم اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے لائی جا رہی ہیں، کیونکہ یہ قانون کئی سالوں سے مبینہ طور پر ناجائز طور پر استعمال ہو رہا تھا۔
 

مزیدخبریں