کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کی جانے والی 9 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12.636 کلو گرام منشیات برآمد کی۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں کی گئیں، جن میں 4 کلو ہیروئن، 3 کلو 970 گرام آئس، 500 گرام چرس اور 20 گرام کوکین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 69 کوکین بھرے کیپسولز بھی برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے اپنے اعتراف میں کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔