مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے بعض افراد خوفزدہ ہیں: عظمیٰ بخاری

05:14 PM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کچھ افراد کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، اور وہ افراد جو ان کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں مریم نواز کی طرح نتائج دکھانے ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے صرف ایک سال میں 80 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ ان کی حکومت نے 50 سے زیادہ منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں، جبکہ دوسری حکومتوں کے ترجمان صرف پنجاب کے منصوبوں میں تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کی گڈ گورننس اور کارکردگی کی بدولت وہ نہ صرف پنجاب میں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ جب آپ کئی سال اقتدار میں رہ کر بھی عوامی مسائل حل نہیں کرتے، تو لوگ محنت کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کی خدمت اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ 2025 پاکستان کے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں