سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے صوبائی اسمبلی سے منظور

03:45 PM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی :سندھ اسمبلی نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے، جس سے زرعی شعبے میں ٹیکس کے نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی تھی، اور اب یہ بل ایوان میں وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار کی جانب سے پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں اس بل کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق یہ ٹیکس جنوری 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔

یہ اقدام صوبے میں زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی کے عمل کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ہے اور اس سے صوبائی حکومتی خودمختاری کے دائرے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں