پی ٹی آئی انٹر اپارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر

12:31 PM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 11 فروری کو مقرر کر دی ہے۔ اس کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، پارٹی کے ترجمان رؤف حسن اور منحرف کارکنان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ کیس میں اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کیس کی مزید سماعت 11 فروری کو ہو گی۔

مزیدخبریں