ججز تبادلوں کیخلاف وکلاء برادری کا آج ہڑتال کا اعلان

11:34 AM, 3 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کی ٹرانسفر کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ اس اقدام کی حمایت میں اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے بھی ہڑتال کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کی اسلام آباد ٹرانسفر کے معاملے پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

مزیدخبریں